the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لاہور: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلیے 15 کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیا گیا، ان میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، سہیل تنویر، عماد وسیم،احمد شہزاد اور خالد لطیف بھی شامل ہیں، بابر اعظم، آل راؤنڈر محمد نواز اور شرجیل خان کے حوالے سے بورڈ شش و پنج کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے 15 کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیا،ان میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، سہیل تنویر، عماد وسیم،احمد شہزاد، خالد لطیف، محمد سمیع،شاہ زیب حسن،رومان رئیس، محمد اصغر، جنید خان،ناصر جمشید،اسامہ میر اور عمران خان جونیئر شامل ہیں۔

بابر اعظم، آل راؤنڈر محمد نواز اور شرجیل خان کے حوالے سے حکام شش و پنج کا شکار ہیں، ان کو اجازت دینے یا



روکنے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیاجائے گا، بابراعظم اور محمد نواز اس وقت قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل اور یو اے ای میں موجود ہیں، جارح مزاج اوپنر شرجیل خان کو دورئہ نیوزی لینڈ و آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا4 نومبر سے ڈھاکا میں آغاز ہورہا ہے اور9 دسمبر کو اختتام ہوگا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ 17نومبر کو کرائسٹ چرچ اور دوسرا 25تاریخ کو ہیملٹن میں شروع ہوگا،بعد ازاں20دسمبر کو برسبین میں آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے گرین کیپس کے طویل ٹور کا آغاز ہوگا، شعیب ملک، عمادوسیم، خالد لطیف اور عمراکمل سمیت محدود اوورزکے دیگر اسپیشلسٹ کھلاڑی کینگروز کیخلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی 20سیریز سے قبل بنگلہ دیش سے واپس آچکے ہوںگے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.